تونسہ شریف ، داؤ موڑ اڈا پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

تونسہ شریف ، داؤ موڑ اڈا پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

تونسہ شریف ، داؤ موڑ اڈا پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

 

تونسہ شریف ( نمائندہ اردو ورلڈ) ٹبی قیصرانی کے نواحی علاقے داؤ موڑ کے نزدیک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹبی قیصرانی کے نواحی علاقے داؤ موڑ اڈا  کے نزدیک  بہاول نامی پٹھان کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیاہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

 

قتل کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔


یہ بھی پڑھیں:

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ون ڈے آج لاہور میں، کون جیتے گا؟

خواجہ آصف کا بھیانک سچ اور میرا کلاس فیلو میٹر ریڈر... فاروق شہزاد ملکانی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے