ایشیا کپ 2023، بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز ہرا دیا

ایشیا کپ 2023، بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان

ایشیا کپ 2023، بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے ہرا دیا

 

ایشیا کپ 2023 کے آج لاہور میں ہونے والے بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو 335 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ جس کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 245  رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے ہرا دیا۔

 

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے ابتک ہونے والے  50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 6.66 کی اوسط سے 334 رنز بنا لئے ہیں۔  بنگلہ دیش کی جانب محمد نعیم اور مہدی حسن میراز نے اننگ کا آغاز کیا۔ محمد نعیم دسویں اوور میں 32 گیندوں پر 28 رنز بنا کر افغانستان کے باؤلر مجیب الرحمان کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد آنے والے بنگلہ دیش کے بلے باز توحید ہودوئے بغیر کوئی رن بنائے اگلے ہی اوور میں پویلین کو لوٹ گئے۔ توحید ہردوئے کو گلبدین کی گیند پر ابراہیم زردان نے کیچ آؤٹ کیا۔  یوں 11 ویں اوور میں بنگلہ دیش کی 2 اہم وکٹیں گر گئیں۔  جس کے بعد بنگلہ دیش کے ابتدائی بلے باز مہدی حسن میراز اور نجم الحسین شانتو نے اننگز کو سہارا دیا اور سکور کو آگے لیکر بڑھ رہے ہیں۔ مہدی حسن میراز 112 رنز بنائے اور زخمی ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے جبکہ نجم الحسین شانتو نے 104 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ہیں۔ مشفیق الرحیم 15 گیندوں پر25 رنز اور شمیم حسین 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ شکیب الحسن 32 رنز اور عفیف حسین 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 


افغانستان کے باؤلرز نے فضل الحق فاروقی 6 اوورز میں 53 رنز دیئے اور کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہو سکے، مجیب الرحمٰن نے 10 اوورز میں 62 رنز دے کر ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ، گلبدین نے 8 اوورز کرائے اور 58 رنز دے ایک وکٹ حاصل کی ، کریم جنت 6 اوورز میں 39 رنز، محمد نبی 10 اوورز میں 50 رنز جبکہ راشد خان نے 10 اوورز میں 66 رنز دیئے اور کوئی وکٹ ھاصل نہ کر پائے۔


 افغانستان کے ابتدائی بلے باز رحمٰن اللہ گلباز 7 بالوں پر صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز رحمت شاہ نے 57 گیندوں پر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ابراہیم زردان 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زردان 17 رنز، حشمت اللہ شاہدی نے 51 رنز، محمد نبی 3 رنز، گلبدین نائب 15 رنز، کریم جنت 1 رن، راشد خان 24 رنزاور مجیب الرحمٰن 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فضل الحق فاروقی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

 

 بنگلادیش کے باؤلر تسکین احمد نے 8.3 اوورزمیں 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، شریف الاسلام نے 9 اوورز میں 36 رنز دیکر 3 وکٹیں، حسن محمود 9 اوورز میں 61 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی۔  شکیب الحسن نے 8 اوورز میں 44 رنز، عفیف حسین نے ایک اوور میں 6 رنز جبکہ مہدی حسن میراز نے 8 اوورز میں 41 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ شمیم حسین نے ایک اوور میں 10 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر پائے۔     


بنگلہ دیش کی ٹیم میں کپتان شکیب الحسن، محمد نعیم، مہدی حسن میراز، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، شمیم حسین پٹواری، عفیف حسین، تسکین احمد، حسن محمود اور شرف الاسلام شامل ہیں۔

 

افغانستان کی ٹیم میں کپتان حشمت اللہ شاہدی ، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمان اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

 

بنگلہ دیش اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ سے ہار گیا تھا۔ بنگلہ دیش کو اب ٹورنامنٹ میں واپس آنے کیلئے یہ میچ جیتنا بہت اہم ہے۔  پاکستان نیپال کو شکست دینے اور انڈیا کے خلاف میچ ڈرا ہونے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کر چکا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور انڈیا مدمقابل


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے