ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور انڈیا آج مدمقابل، پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور انڈیا آج مدمقابل، پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

 

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور انڈیا آج مدمقابل، پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔  پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ میں جیت کس کی ہو گی؟ اس کا فیصلہ تو بہت جلد ہو جائے گا۔  گذشتہ روز محکمہ موسمیات بارش کے امکانات ظاہر کر رہا تھا مگر اب اطلاعات ہیں کہ بارش کے امکانات پہلے کی نسبت اب کم ہو گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ شروع ہونے تک یہ امکانات مزید کم ہو جائیں اور میچ بغیر کسی انتظار کے اور مداخلت کے شروع ہو جائے۔

 

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ کرکٹ کے شائقین ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے بیچ کرکٹ میچ کا بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچوں کا انتظار نہ صرف پاکستان اور انڈیا لوگ کرتے ہیں بلکہ جہاں جہاں کرکٹ شائقین موجود ہیں وہاں وہاں پاکستان اور بھارت کے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

 

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والا ایشیا کپ 2023 کا یہ میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں دن 2:30 بجے پاکستانی وقت کے مطابق کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔ اس سے قبل ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اپنے اولین میچ میں نیپال کو شکست دے کر انڈیا کے خلاف میچ میں جیت کیلئے پرعزم دکھائی دیتا ہے۔

 

پاکستان پلینگ الیون کا اعلان کر دیا گیا

 

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ کیلئے پاکستان نے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔  نیپال کے خلاف ہونے والے میچ میں کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان کے ساتھ امام الحق، فخرزمان ، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز ، نسیم شاہ، محمد رضوان، سلیمان علی آغا اور حارث رؤف پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستانی ٹیم کیلئے  کٹ  کی رونمائی ، میچز شیڈول بھی سامنے آ گیا

ایشیا کرکٹ کپ 2023، پاکستان میں کہاں کہاں میچ ہوں گے

 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے