آر یو جے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کیلئے قائم کی گئی ہے۔وسیم قیصرانی

آر یو جے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کیلئے قائم کی گئی ہے۔وسیم قیصرانی

 

آر یو جے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کیلئے قائم کی گئی ہے۔وسیم قیصرانی

 

تونسہ شریف (نمائندہ اردو ورلڈ) آر یو جے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کیلئے قائم کی گئی ہے۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس قومی سطح کی صحافتی تنظیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل تونسہ کے صدر وسیم قیصرانی نے آر یوجے تحصیل تونسہ کے پہلے رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل تونسہ کے عہدیداران کے پہلے رسمی اجلاس کی صدارت صدر آر یو جے تحصیل تونسہ محمد وسیم قیصرانی ( اے آر وائی نیوز) نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری آر یو جے تحصیل تونسہ محمد یوسف سکھانی (خبریں)، سینئر نائب صدرآر یو جے تحصیل تونسہ خلیفہ سلیمان یار (ایکسپریس نیوز)، نائب صدر آر یو جے تحصیل تونسہ  ملک ظفر اقبال ( نوائے وقت)، نائب صدر آر یو جے تحصیل تونسہ محمد سلیم قریشی ( خبریں وہوا)، سیکرٹری فنانس آر یو جے تحصیل تونسہ رفیق ناصر (دنیا نیوز) اور انفارمیشن سیکرٹری آر یو جے تحصیل تونسہ فاروق شہزاد ملکانی ( نوائے وقت  ریتڑہ)نے شرکت کی۔  جبکہ جوائنٹ سیکرٹری آر یو جے تحصیل تونسہ رحمت اللہ قیصرانی ( نوائے وقت ٹبی قیصرانی ) بوجہ ناسازی ء طبع برادر کلاں شریف اللہ قیصرانی شریک نہ ہو سکے۔

 

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سینئر نائب صدر خلیفہ سلیمان یار نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی۔ جس کے بعد صدر وسیم قیصرانی نے تنظیم ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے اغراض و مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا اور آر یو جے پاکستان کے عہدیداران کے عزائم سے روشناس کیا۔ اسی طرح دیگر عہدیداران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کیں۔  اجلاس میں رحمت اللہ قیصرانی کے بڑے بھائی شریف اللہ خان قیصرانی کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں:

فیک نیوز کا طوفان اور قومی میڈیا کا کردار...  تحریر: فاروق شہزاد ملکانی

تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے۔۔۔  تحریر: فاروق شہزاد ملکانی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے