لاہور:
اندرون بھاٹی گیٹ میں شارٹ سرکٹ سے گھر کو آگ لگ گئی جس سے ایک ہی خاندان کے 10
افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں
میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
تفصیلات
کے مطابق لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ میں ایک گھر کو آگ لگنے سے ایک ہی
خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 6 بچے، 3 خواتین اور
ایک مرد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آگ شارٹ
سرکٹ سے لگی۔ آگ نے آن کی آن میں پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو
پایا اور نعشوں کو نکال کر اسپتال منتقل
کیا۔ کولنگ اور ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔
گھر
کے زندہ بچ جانے والے زوہیب نے بتایا کہ بچوں نے بتایا کہ کچھ جلنے کی بو آ رہی
ہے۔ اس دوران دھواں تیزی سے پھیلنے لگا۔ وہ سٹور میں آیا تو آگ لگی ہوئی تھی جس سے
دھواں اور آگ تیزی سے پھیل گئی ۔ اس نے باہر کی طرف چھلانگ لگا دی۔ محلے داروں کو
جگایا نے آگ نے مہلت نہ دی اور تیزی سے
پھیل گئی۔ گھر کا سربراہ ظہیرالدین بابر باہر گیا ہوا تھا اس لئے بچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
عمران
خان کے گرد گھیرا مزید تنگ، چودہ طبق روشن
کر دینے والے انکشافات
ہوٹل
میں سلنڈر دھماکہ، دو درجن کے قریب افراد ملبے تلے دب گئے
0 تبصرے