جہلم
( اردو ورلڈ ویب ڈیسک) ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ ہونے سے دو درجن کے قریب
افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع
کر دی ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق جی ٹی روڈ پر پولیس تھانہ کالا گجراں کے نزدیک سکندر ہوٹل راٹھیاں کے کچن میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے
میں ہوٹل کی تین منزلہ عمارت گر گئی اور
اطلاعات کے مطابق دو درجن کے قریب افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
آخری
اطلاعات کے مطابق 7 زخمیوں کو ملبے کے
نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع
بھی موصول ہو رہی ہے جن کی نعشیں بھی ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔
جہلم ہوٹل میں دھماکے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ ہسپتال منتقل کئے گئے زخمیوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ریسکیو اداروں کا امدادی اپریشن جاری ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کی ایک لسٹ جاری کی گئی ہے جو کہ درج ذیل ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کے نام
1۔ محمد افضل ولد محمد فاضل سکنہ راٹھیاں جہلم
2۔ یاسر محمود سکنہ کوہالی ڈومیلی جہلم
3۔ دلاور ولد عبدالرحمٰن سکنہ کشمور سندھ
4۔ تنویر احمد ولد عبدالفاروق سکنہ ملوٹ جہلم
5۔ منیر حسین ولد اللہ ڈتہ قریشی سکنہ کونتریلہ
زخمیوں کے نام
1۔ یاسر ولد محمد گلستان سکنہ کالا گوجراں
2۔ جاوید اقبال ولد محمد سلیم سکنہ رانجھا میراجہلم
3۔ ظفراقبال ولد خوشی محمد قوم راجپوت سکنہ جہلم
4۔ دانیال افضال ولد محمد افضال سکنہ حال شاندار چوک جہلم
5۔ زریاب افضال ولد محمد افضال سکنہ حال شاندار چوک جہلم
6۔ ظفر اقبال قریشی ولد ماسٹر شبیر قریشی سکنہ قاضی آباد راٹھیاں جہلم
7۔ عبدالشکور ولد مشتاق احمد سکنہ پدھری ، ڈومیلی جہلم
8۔ عمران حسین ولد منیر حسین قریشی سکنہ کونتریلہ جہلم
9۔ توصیف خالد ولد خالد محمود قوم جٹ سکنہ بڑا گواہ جہلم
10۔ رضا حسن ولد غضنفر علی سکنہ بھوگی چک دینہ جہلم
اردو ورلڈ کے ذرائع کے
مطابق ریسکیو اپریشن 14 گھنٹے جاری رہنے کے بعد مکمل ہو گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے
کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ جبکہ 10 شدید زخمیوں میں سے ایک کو
راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی کنفرم کیا ہے کہ دھماکہ سکندر ہوٹل کے کچن میں نہیں بلکہ اس تین منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں موجود سلنڈر کی دکان میں ہوا جہاں پر دکاندار نے سگریٹ سلگایا تو دھماکہ ہو گیا جس کے بعد 7 افراد جاں بحق ہو گئے اور 10 شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا جس میں سے ایک کو بعد ازاں راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
نواز
شریف واپس کب آئیں گے، الیکشن کب ہوں گے، سہیل وڑائچ کے تازہ ترین انکشافات
0 تبصرے