پی ایس ایل 2023 کا پلے آف مرحلہ کل سے شروع ، پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا

پی ایس ایل 2023 کا پلے آف مرحلہ کل سے  شروع


پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل، پلے آف مرحلہ کل سے

پاکستان سپر لیگ 2023 کا پہلا مرحلہ بخیرو خوبی مکمل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے  اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔  جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیااور بالترتیب پانچویں چھٹے نمبر پر رہے۔


پی ایس ایل 2023 (PSL 2023)کا فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔  پی ایس ایل 2023 کا پلے آف مرحلہ کل (15 مارچ 2023) سے شروع ہو گا۔


پی ایس ایل 2023 پوائنٹس ٹیبل (PSL 8 POINTS TABLE)

ٹیم کا نام

میچ کھیلے

جیتے

ہارے

پوائنٹس

لاہور قلندرز

10

7

3

14

ملتان سلطانز

10

6

4

12

اسلام آباد یونائیٹڈ

10

6

4

12

پشاور زلمی

10

5

5

10

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

10

3

7

6

کراچی کنگز

10

3

7

6

 

پی ایس ایل 8 کا پلے آف مرحلہ

 

پی ایس ایل 2023 کا پلے آف مرحلہ کل 15 مارچ سے شروع ہو گا ۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ جبکہ دوسرا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا ٹاکرا ہوگا۔   تیسرا میچ 17 مارچ کو ہوگا جس میں پہلے پلے آف میچ میں ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ دوسرے پلے آف کی جیتنے والی ٹیم سے ہو گا۔

 

پی ایس ایل 2023 فائنل


پی ایس ایل 2023 کا فائنل 19 مارچ کو ہو گا۔ جس میں 15 مارچ اور 17 مارچ کے میچز کی فاتح ٹیمز حصہ لیں گی۔ فائنل میچ کی خوش قسمت فاتح ٹیم کا فیصلہ ہونے میں اب بس چند دن ہی رہ گئے ہیں۔

 

اس ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔  اسی طرح گزشتہ پی ایس ایل 2022 کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز نے اگرچہ زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ تو نہیں مگر پھر بھی وہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی اگرچہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب تیسر ے اور چوتھے نمبر پر ہیں لیکن کرکٹ چونکہ امکانات کا کھیل ہے اس لئے میچ والے دن جس ٹیم کی کارکردگی اچھی ہوئی وہ پی ایس ایل 2023 کی ٹرافی اپنے نام کرانے میں کامیاب ہو جائے گی


 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے