پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل، پی ایس ایل 2023 تازہ ترین صورتحال
پاکستان سپر لیگ 2023 کے مقابلے زور شور سے جاری ہیں۔ پی
ایس ایل 8 (PSL8) میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ان ٹیموں میں
درج ذیل شامل ہیں۔
1۔ اسلام آباد یونائیٹڈ
2۔ لاہور قلندرز
3۔ کراچی کنگز
4۔ ملتان سلطانز
5۔ پشاور زلمی
6۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
پی ایس ایل 2023 (PSL 2023) 13 فروری سے جاری ہے۔ پی ایس ایل 8 کا
فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پی ایس
ایل 2023 کا پلے آف مرحلہ 15 مارچ سے شروع ہو گا۔
پی ایس ایل 2023 پوائنٹس ٹیبل (PSL 8 POINTS TABLE)
ٹیم
کا نام
|
میچ
کھیلے
|
جیتے
|
ہارے
|
پوائنٹس
|
لاہور
قلندرز
|
9
|
7
|
2
|
14
|
ملتان
سلطانز
|
10
|
6
|
4
|
12
|
اسلام
آباد یونائیٹڈ
|
9
|
6
|
3
|
12
|
پشاور
زلمی
|
9
|
4
|
5
|
8
|
کوئٹہ
گلیڈی ایٹرز
|
10
|
3
|
7
|
6
|
کراچی
کنگز
|
9
|
2
|
7
|
4
|
اس پوائنٹس ٹیبل کو دیکھتے ہوئے یہ کہا
جا سکتا ہے کہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں لاہور قلندرز بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے
ہیں۔ لاہور قلندرز 9 میچز کھیل کر سات میں فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں
جبکہ دو میچز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یوں لاہور قلندرز نے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر رہتے ہوئے اب تک 14
پوائنٹس بنائے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت دوسرے نمبر پر
رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز ہے۔ ملتان سلطانز پی ایس ایل 2022 کی فاتح ٹیم ہے۔
ملتان سلطانز نے اب تک 10 میچز کھیل کر 12
پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ 4 میچز ہارے اور 6 میچز جیتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر اب تک تیسری پوزیشن
حاصل کرنے والی ٹیم کا نام اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12
پوائنٹس حاصل کرنے کیلئے 9 میچز کا سفر طے کرنا پڑا۔ یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے
اب تک 6 میچز جیتے ہیں جبکہ اسے 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر پشاور زلمی
براجمان ہے ۔ پشاور زلمی نے 9 میچ کھیلے ہیں جن میں چار جیتے جبکہ 5 میچ ہارے ہیں۔
اس کے پوائنٹس 8 ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور
کراچی کنگز نے بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پائی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 10
میچز کھیل کر 6 پوائنٹس جبکہ کراچی کنگز کے 9 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس ہیں۔
آج کے میچز: پی ایس ایل 2023
پاکستان سپر لیگ 2023 میں آج دو میچز
کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی لیڈنگ ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو
گا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز سے نبرد آزما ہو گی۔
پی ایس ایل 2023 : تازہ ترین اپڈیٹس
پی ایس ایل 8 کا پلے آف مرحلہ 15 مارچ
سے شروع ہو گا۔ پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال دیکھ کر یہ کہنا قرین قیاس ہو گا
کہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی 4 ٹیمیں( لاہور قلندرز ، ملتان سلطان، اسلام
آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی)ہی پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کر جائیں گی۔ تاہم آج دو میچز ہو نے جا رہے ہیں۔ یہ میچز بھی
دھندلی تصویر کو مزید واضح کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 2023: تمام ٹیموں کےکھلاڑیوں کی مکمل فہرست
0 تبصرے