Medium کیا ہے؟ Medium سے پیسے کیسے کمائیں؟ مکمل اردو گائیڈ 2026
آج کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں آن لائن پیسے کمانے رحجان
تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ لوگوں کی کوشش ہے کہ وہ اپنی اپنی مہارت میں آن لائن کوئی
ایسا کام کریں جس سے پیسے کمائے جا سکیں۔ آج کا مضمون آپ دوستوں کیلئے ایک گائیڈ
ہے جس کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ پیسے کما سکتے ہیں۔ آج
ہم آپ کو بتائیں گے کہ Medium کیا ہے اور Medium سے پیسے کیسے
کمائیں۔مکمل اردو گائیڈ 2026 کے تحت آئیے ہم اپنے ٹاپک کی طرف چلتے ہیں۔
Medium کیا ہے؟
Medium ایک ایسی ویب سائٹ
ہے جس پر آپ مضمون لکھ کر اس سے پیسے کما سکتے ہیں۔ بس آپ Medium پر جائیں۔ سائن اپ
کریں اور اپنا لکھا گیا مضمون پبلش کریں
اور کمانا شروع کر دیں۔ اس کیلئے آپ کو نہ تو اپنی ویب سائٹ بنانے کی ضرورت
ہے نہ ہوسٹنگ خریدنے کی اور نہ پیسے خرچ کرنے کی۔
آپ کی
آسانی کیلئے اگر مثال دیتا چلوں تو یہ
یوٹیوب جیسا ایک پلیٹ فارم ہے صرف کنٹنٹ کا فرق ہے۔ یوٹیوب پر ویڈیوز پبلش کر کے
پیسے کمائے جاتے ہیں اور Medium پر ٹیکسٹ مضامین لکھ
کر پیسے کمائے جائے ہیں۔
Medium پر اکاونٹ کیسے
بنایا جاتا ہے؟
Medium پر اکاؤنٹ بنانا بہت
آسان ہے۔ مندرجہ ذیل سٹیپس مکمل کریں
1۔ Medium کی ویب سائٹ پر
جائیں۔ یہاں کلک کریں
2۔ سائن اپ سیکشن پر
جائیں
3۔ فیس بک، گوگل یا ای
میل کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کریں
4۔ پوچھی گئی آسان معلومات دے کر اپنا پروفائل مکمل کریں۔
5۔ دلچسپی کے ٹاپک منتخب
کریں
6۔ اب لکھنا شروع کریں۔
اپنا مضمون پبلش کریں
کیا میڈیم سے پیسے واقعی کمائے جا سکتے ہیں؟
جی ہاں میڈیم ایک ایسا
پلیٹ فارم ہے جہاں سے پیسے واقعی کمائے جا سکتے ہیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ ایسا
مضمون لکھیں جو قارئین کیلئے دلچسپ ہو، معلومات سے بھرا ہوا ہو ، قارئین جتنی دیر
اور جتنی زیادہ تعداد میں آپکا مضمون پڑھیں گے آپ اتنے زیادہ پیسے کما سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ Affiliate
Marketing سے بھی پیسے کما سکتے
ہیں۔ اپنی پروڈکٹ پر مضمون لکھیں اور اس میں اپنا Affiliate Link استعمال کریں اور جو بھی خریدار
اس لنک سے خریداری کرے گا آپ کو اس کا کمیشن ملے گا۔ یاد رہے کہ Medium کی پالیسی کو ضرور
ملحوظ خاطر رکھیں۔
اسی طرح کچھ دوست اپنی
ویب سائٹ پر ٹریفک بھیج کر بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی ویب سائٹ کی ٹریفک اور آمدنی دونوں
میں اضافہ ہو گا۔
اس کے علاوہ آپ اگر کوئی
مہارت رکھتے ہیں تو آپ اپنی وہ مہارت یا سروسز فروخت کر کے بھی آمدنی حاصل کر سکتے
ہیں۔ جیسے فری لانسر، ویب ڈیزائنر، ویڈیو ایڈیٹڑ، ویب ڈیویلپر، ایس ای او ایکسپرٹس
وغیرہ وغیرہ
کیا Medium پر اردو میں لکھ کر
بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟
جی ہاں آپ اردو میں
مضامین لکھ کر بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ لیکن ذہن میں رہے کہ آپ Medium سے زیادہ پیسے اس
صورت میں کما سکتے ہیں جب اس خطے اور ملک سے آپ کے ویوز زیادہ آئیں گے جہاں سے
میڈیم کو زیادہ مہنگے اشتہارات ملیں گے۔ جس علاقے سے انہیں اشتہار نہیں ملیں گے یا
کم قیمت اشتہار ملیں گے وہاں کے ویوز پر انکم بھی کم ہو گی۔ میرا مشورہ ہے کہ اگر
آپ مناسب کمانا چاہتے ہیں تو انگریزی میں مضامین لکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
آن لائن پیسے کیسے کمائیں،
ایک بار کی محنت زندگی بھر پیسہ کمائیں
آن لائن لکھ کر پیسے کمائیں
آسانی سے، 10بہترین ویب سائٹس
کتابیں پڑھیں اور پیسے کمائیں: آسان طریقے سے آن لائن پیسے کمائیں


0 تبصرے