لیہ تونسہ پل اپروچ روڈز کا کام جلد شروع ہونے جا رہا ہے۔ غلام شبیر خان جروار

لیہ تونسہ پل اپروچ روڈز کا کام جلد شروع ہونے جا  رہا ہے۔ غلام شبیر خان جروار


 لیہ تونسہ پل اپروچ روڈز کا کام جلد شروع ہونے جا  رہا ہے۔ غلام شبیر خان جروار

 

ریتڑہ ( نمائندہ اردو ورلڈ) لیہ تونسہ پل منصوبہ اپروچ روڈز کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع ہونے جا رہا ہے۔ اہل علاقہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریتڑہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، گورنمنٹ کنٹریکٹر، ڈان گروپ آف کمپنیز کے روح رواں حاجی غلام شبیر خان جروار نے ڈان پٹرول پمپ پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

 

اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی عزیز اللہ قیصرانی، لیہ تونسہ پل ایکشن کمیٹی کے روح رواں محمد الیاس قیصرانی و دیگر بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کی ابتداء عزیزاللہ قیصرانی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے عوام کو خوشخبری سنائی اور اس سلسلہ میں کی جانے والی جدوجہد کا ذکر کیا۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں حاجی غلام شبیر خان جروار نے کہا کہ میں لیہ تونسہ پل اپروچ روڈز کا کام شروع ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ہماری کوششیں کامیاب ہوئی ہیں۔ این ایچ اے نے ٹھیکیدار کو فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یہ کوشش صرف اہل علاقہ کی سہولت کیلئے تھی اس کیلئے انہیں کسی شاباش یا کریڈٹ کی ضرورت نہیں۔ انہوں اپنا خطیر سرمایا راستہ بنانے پر بھی اس لئے خرچ کیا تھا کہ اہل علاقہ کو سہولت میسر ہو ۔ اسی کوشش کے ثمرات ہیں کہ آج نیشنل ہائی وے اتھارٹی مجبور ہوئی ہے اور کام کو فی الفور شروع کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

 

بعد ازاں الیاس خان قیصرانی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور کچھ پائے جانے والے ابہام دور کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ حاجی شبیر خان جروار کی یہ کوشش خالص طور پر عوام کی بھلائی کیلئے تھی اس میں ان کا کوئی مفاد وابستہ نہ تھا۔ پریس کانفرنس کے آخر میں حاجی مکھن خان زور نے دعا خیر کرائی۔  پریس کانفرنس کے موقع پر بڑی تعداد میں اہل علاقہ و معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے حاجی غلام شبیر خان جروار کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:

1۔لیہ ریتڑہ  پل پراجیکٹ، روڈز کی تعمیر تاخیر کا شکارکیوں؟

2۔لیہ تونسہ پل پروجیکٹ ، عوام کی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ سے اپیل

3۔ لیہ تونسہ پل منصوبے کی تکمیل میں اہم پیش رفت  کی حقیقت

4۔لیہ تونسہ پل منصوبہ، تاخیر کے خلاف احتجاج، بارش کا پہلا قطرہ

  

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے