حیدر آباد (نمائندہ اردو
ورلڈ ) اردو زبان کے دیرینہ مسائل اور اس کا حل کےعنوان سے اُردو کانفرنس کا انعقاد 12 دسمبر کو رویندرا بھارتی میں کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں اردو زبان کے دیرینہ مسائل اور ان
کے حل کے لیے 12 دسمبر بروز منگل صبح 10 بجے
تا 2 بجے
رویندرا بھارتی سیف آباد کے مین تھیٹر میں 27 ویں ریاستی
سطح کی اردو کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔ قومی سطح کی یہ 10 ویں اردو کانفرنس ہوگی۔
اس اردو کانفرنس کا مقصد ریاست
میں اردو زبان کے دیرینہ مسائل اور اس کے حل پر غور کرنا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں اردو زبان
کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ تو دیا گیا ہے لیکن اس پر کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہورہے ہیں۔ 2018
ءریاست تلنگانہ میں اساتذہ کے تقرریوں کے لیے ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی بنا دی گئی ۔ اس کے ذریعہ اساتذہ کے تقرریوں کے لیے ٹیچرس کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔لیکن
2023ء
تک بھی ان کو پوسٹنگ نہیں دی گئی۔ جسکی وجہ سے منتخب اساتذہ
پریشان ہیں۔
27ویں ریاستی کانفرنس میں ریاست کے علاوہ بیرونی ریاستوں کے
2000 مندوبین اس کانفرنس میں شرکت کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار جناب عارف الدین
بانی و صدر تنظیم تحفظ اردو تلنگانہ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔اور انھوں نے مقالہ
نگار،قلم کار،مضمون نگار اور ریسرچ اسکالر سے خواہش کی کے
وہ کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنے مفید مشورے ای میل arifuddinahmed123@gmail.com روانہ کریں۔ مزید درج ذیل کنوینرس اور بانی تنظیم
تحفظ اردو سے تفصیلات حاصل
کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر نجمہ بیگم ،تجمل تاج فاطمہ، ڈاکٹر
تبسسم آراء ، ڈاکٹر نوری خاتون ، پروفیسر غلام احمد، جناب مرزانصیر بیگ، صدر کانفرنس جناب عارف الدین صاحب۔ فون۔919700758178
یہ بھی پڑھیں:
عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد
کا 83 واں کانووکیشن، 1024 پی ایچ ڈی اسکالرز میں ڈگریاں تقسیم
ڈاکٹر تبسم آراء کی کتاب نگارشات
تبسم کی تقریب رسم اجراء، شرکاء کی مبارکباد
0 تبصرے