ریتڑہ
( نمائندہ اردو ورلڈ) آنے والے الیکشن میں ملک و قوم کو صحیح قیادت دینے کیلئے جماعت
اسلامی میدان عمل میں آ چکی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق روڈ کاروان کا آغاز
وہوا سے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان پروفیسر
رشید احمد اختر ، امیدوار قومی اسمبلی نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ نے ریتڑہ میں
جماعت اسلامی کے ایک اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر رشید احمد اختر نے مزید کہا کہ پورے
پاکستان کیلئے امید کی کرن جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 26 نومبر کو روڈ کاروان " خوشحال پاکستان " کا آغاز
وہوا سے کریں گے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ امیرجماعت اسلامی پاکستان کی خوشحالی کا
جھنڈا لیکر تونسہ کے علاقے میں تشریف لا
رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد کا آغاز وہوا سے کر رہے ہیں۔ وہ وہوا سے بہت بڑے
کاروان کو لیکر یہاں سے اپنے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کی باکردار
قیادت پاکستان کے حالات کو تبدیل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار
قومی اسمبلی نعیم اللہ عاربی، امیدواران صوبائی اسمبلی عزیز اللہ قیصرانی، مظہر
محمود ایڈووکیٹ کا ساتھ دے کر اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
امیدوار
قومی اسمبلی نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
جماعت اسلامی تحصیل تونسہ کے مسائل کو بخوبی جانتی ہے۔ چشمہ کینال کی بحالی کیلئے
اپنا حقیقی کردار ادا کر چکی ہے اور اس میں پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کو
یقینی بنانے کی اپنی کوششین جاری رکھے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی لیہ تونسہ پل منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے
بھی اپنی تحریک کا آغاز کر چکی ہے جس کیلئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تونسہ کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امیرجماعت اسلامی
جناب سراج الحق کا والہانہ استقبال کریں اور اپنے مستقبل کو ان چور اور لٹیرے
رہنماؤں سے نجات دلائیں۔
اس موقع
پر امیر جماعت اسلامی تحصیل تونسہ ایاز حیدر ملغانی، نائب امیر حافظ محمد رفیق
وہوچہ، غازی خان قیصرانی امیر یو سی ، ظفر خان بلوچ جنرل سیکرٹری یو سی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
لیہ
تونسہ پل منصوبہ، تاخیر کے خلاف احتجاج، بارش کا پہلا قطرہ
لیہ تونسہ پل منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر کے خلاف پرامن احتجاجی جلسہ
0 تبصرے