کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا
میلہ آج انڈیا کے شہر احمد آباد میں سجنے
جا رہا ہے۔ کرکٹ کا یہ عالمی میلہ ہر چار سال بعد سجتا ہے۔ جس میں عالم کرکٹ کی
بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں ۔ اس بار بھی دنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی
ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں۔
1۔ پاکستان 2۔ انڈیا 3۔ انگلینڈ 4۔ نیوزی لینڈ 5۔ آسٹریلیا 6۔
سری لنکا 7۔ بنگلہ دیش 8۔ نیدر لینڈ 9۔ جنوبی افریقہ 10 ۔ افغانستان
ورلڈ کپ 2023 ، پہلا میچ انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ – World Cup 2023
آج ورلڈ کپ 2023 – World Cup 2023 کے پہلے میچ میں ورلڈ کپ 2019 کی
فاتح ٹیم انگلینڈ اور رنر اپ ٹیم نیوزی
لینڈ کے درمیان مقابلہ احمد آباد کے
نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہو گا۔ یہ میچ دن 1:30 بجے شروع ہو گا۔
اگر ان دونوں ٹیموں
کے ون ڈے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو اتفاق سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے
خلاف کھیلے گئے 95 دن ڈے میچز کھیلے ہیں
جن میں دونوں ٹیموں نے 44، 44 میچوں میں کامیابی سمیٹی ہے ، 3 میچز ٹائی ہائے جبکہ
4 میچز کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔
اسی طرح اگر ان کے درمیان
ورلڈ کپ میں ہونے والے میچز کا جائزہ لینے بیٹھیں تو یہ بھی حسن اتفاق ہے کہ اس
میں بھی دونوں ٹیمیں برابر برابر میچز جیت پائی ہیں ۔ ورلڈ کپ کرکٹ میں انگلینڈ
اور نیوزی لینڈ کے درمیان 10 میچز ہوئے ہیں جن میں دونوں ٹیموں نے 5،5 میچوں میں
فتح حاصل کی ہے۔
گذشتہ ورلڈ کپ 2019
کے فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل تھیں۔ مگر دونوں ٹیموں کا میچ
ٹائی ہو گیا تھا اور بالآ خر ایک ایسے اصول کے تحت انگلینڈ کو فاتح قرار دیا
گیا جس کے متعلق شاید کرکٹ ماہرین بھی
واقف تھے۔ انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈریز لگانے پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔
ورلڈ کپ کرکٹ میں ہونے والے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچز کی تفصیل
نمبر شمار |
تاریخ و مقام |
نتیجہ |
1 |
11 جون 1975 - نوٹنگھم |
انگلینڈ 80 رنز جیت گیا |
2 |
20 جون 1979 - مانچسٹر |
انگلینڈ 9 رنز سے کامیاب رہا |
3 |
09 جون 1983 – اوول |
انگلینڈ 106 رنز فاتح رہا |
4 |
15 جون 1983 - برمنگھم |
نیوزی لینڈ 2 وکٹ سے جیتا |
5 |
15 مارچ 1992 – ویلنگٹن |
نیوزی لینڈ 7 وکٹ سے جیت گیا |
6 |
14 فروری 1996 – احمد آباد |
نیوزی لینڈ نے 11 رنز فتح حاصل کی |
7 |
16 مارچ 2007 – گروس آئیلیٹ |
نیوزی لینڈ 6 وکٹ سے جیت گیا |
8 |
20 فروری 2015 – ویلنگٹن |
نیوزی لینڈ 8 وکٹ سے فاتح قرار پایا |
9 |
03 جولائی 2019 – چیسٹرلی سٹریٹ |
انگلینڈ 119 رنز سے جیت گیا |
10 |
14 جولائی 2019 - لارڈز |
انگلینڈ زیادہ باؤنڈریز لگانے کے باعث فاتح قرار |
یہ بھی پڑھیں:
ورلڈ
کپ 2023 شیڈول – World Cup 2023
Schedule
ورلڈ
کپ 2023 – پاکستانی ٹیم انڈیا پہنچ گئی | World Cup 2023
0 تبصرے