Onic Pakistan Moble Network Review in Urdu
اونک کیا ہے؟ - What is Onic?
اونک (Onic)
ایک ڈیجیٹل موبائل سروس فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ہے جو
موجودہ موبائل اپریٹرز کا نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے اپنی سروسز فراہم کررہا ہے۔
یہ اپنی سم مہیا کر رہا ہے لیکن پیکجز منفرد اور خاص طور پر ڈیزائن کئے جائیں گے۔
اونک دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو سستے اور معیاری پیکج آفر کر رہا ہے۔
اونک
پیکجز – Onic Packages
اونک
(Onic) کی سروس کو شروع ہوئے دو ماہ سے
زائد عرصہ گزر چکا ہے ۔ ابتدائی طور پر اونک نے تعارفی پیکج متعارف کرایا
تھا۔ اونک نے صرف 123 روپے میں 30 دن
کیلئے 30 جی بی ڈیٹا، 5000 منٹس آل نیٹ ورکس، 5000 ایس ایم ایس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ پیکج ان
ابتدائی صارفین کیلئے تھا جو پہلے 60 دنوں میں ان کی سم خریدیں گے اور اسے ایکٹو
کریں گے۔
اب
چونکہ 60 دن گزر چکے اس لئے یہ پیکج 1090
روپے کا ہو چکا جو اس وقت رعایت کے ساتھ 890 روپے کا فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس پیکج کوEPIC PLAN کا نام دیا گیا ہے۔
دیگر
پلانز یہ ہیں۔
PLANS |
ICONIC PLAN |
LIMITLESS PLAN |
قیمت |
1590
روپے |
2290 روپے |
رعایت کے ساتھ |
1290 روپے |
1990 روپے |
ڈیٹا |
200
GB |
200 GB |
منٹس |
5000 منٹس آل نیٹ ورکس |
5000 منٹس آل نیٹ ورکس |
ایس ایم ایس |
10000 |
10000 |
Validity |
30
دن |
30 دن |
اونک
سم کہاں سے ملے گی؟ - Onic SIM
اگر
آپ اونک (Onic) کی سم خریدنا چاہتے ہیں تو اونک کی ویب سائٹ پر جائیں یا اونک ایپ ()
ڈاؤن لوڈ کریں ۔ پیکج منتخب کریں۔ لسٹ میں
موجود نمبروں میں سے نمبر چوائس کریں ۔ اپنا ایڈریس لکھیں کمپنی آپ کو آپ کے گھر پر سم ڈیلیور کر دے گی۔ لیکن یا رہے کہ آپ کے نام پر پہلے سے ہی 5 سمز
ایکٹو نہ ہوں ۔ کیونکہ اس پر بھی پی ٹی آے کا وہی قانون لاگو ہوتا ہے جو دوسرے نیٹ
ورکس پر لاگو ہوتا ہے۔ کمپنی کا نمائندہ آپ کے پاس آکر ڈیوائس پر آپ کو نمبر ایکٹو
کر کے دے گا۔
اونک
کونسا نیٹ ورک استعمال کرتا ہے؟ - Onic
Network
جب
موبائل نیٹ ورکس کی بات ہوتی ہے تو پہلا سوال ہی یہ سامنے آتا ہے کہ اونک کونسا موبائل نیٹ ورک استعمال کرتا ہے؟ کیونکہ اونک خود کلیم کرتا
ہے کہ وہ نیٹ ورک نہیں ہے بلکہ وہ ایک
ڈیجیٹل پروڈکٹ ہے جو موجودہ نیٹ ورکس کو استعمال کر کے صارفین کو بہترین اور سستی
سروسز فراہم کرے گا۔ پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اونک کونسا نیٹ ورک استعمال کرتا ہے ؟
اونک
نے اس بارے میں آفیشلی طور پر نہیں بتایا مگر جن دوستوں نے ان کی سم لی ہے انہوں
نے دعویٰ کیا ہے کہ اونک (Onic) یوفون کا نیٹ ورک استعمال کر رہا ہے۔
اونک
کا مالک کون؟ - Owner of Onic
اگست
11 ، 2023 کو پی ٹی آے (PTA)نے اونک کے حوالے سے ایک کلیریفیکیشن جاری کی تھی جس میں
انہوں نے واضح لکھا تھا کہ عوام میں اور سوشل میڈیا پر ایک نئے موبائل نیٹ ورک کی
آمد کے حوالے بہت باتیں ہو رہی ہیں ۔ جس پر پی ٹی اے یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ پی ٹی اے (PTA) نے کسی
نئی موبائل کمپنی کو لائسنس جاری نہیں کیا۔
پی
ٹی ایم ایل (PTML) جو کہ یوفون (Ufone) کی مالک کمپنی ہے وہ اپنی ڈیجیٹل پروڈکٹ
لانچ کرنے کے بارے میں کام کر رہی ہے جو
کہ مارکیٹ میں ڈیجیٹل سروسز کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کام کرے گی۔
اس
کلیریفیکیشن نوٹس سے واضح ہوتا ہے کہ یوفون – Ufone کی مالک کمپنی پی ٹی ایم ایل (PTML) نے ہی اونک – Onic کے نام سے اپنی ڈیجیٹل پروڈکٹ لانچ کی ہے ۔
اونک کوئی نیا موبائل نیٹ ورک نہیں ہے۔ اس
کی مثال اگر دی جائے کسی دور میں ٹیلی نار (Telenor) ڈی جوس () کے نام سے اپنی علیحدہ سم
جاری کیا کرتا تھا اور اس کے پیکجز بھی مختلف ہوا کرتے تھے۔ پھر ٹیلی نار اسے
کامیابی سے نہ چلا سکا تو اس نے اسے ختم کر دیا تھا۔ ڈی جوس (djuice) چونکہ ٹیلی نار ہی
کی پروڈکٹ تھی اس لئے وہ ٹیلی نار ہی کا نیٹ ورک استعمال کرتا تھا۔ اسی طرح اونک چونکہ پی ٹی ایم ایل کی ہی پروڈکٹ
ہے تو وہ انہی کا نیٹ ورک استعمال کرے گا۔
اونک
سم – Onic SIM
اونک دو طرح کی سمیں آفر کر رہا ہے۔ ایک تو وہی
روایتی فزیکل سم جو دوسرے موبائل نیٹ ورکس فراہم کر رہے ہیں جو موبائل میں ڈال کر
استعمال کی جا سکتی ہے ۔ دوسرے ای –سم (e-sim) ڈیجیتل سم ہو تی ہے جو کسی بھی موبائل
میں جو ای سم کیلئے استعمال ہو سکتا ہے میں کوڈنگ کے ذریعے انسٹال کی جاتی ہے ۔
اونک
ایپ – Onic App
اونک
ایپ (Onic App) گوگل ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔ جسے استعمال کرتے ہوئے آپ سم کا آرڈر دے سکتے
ہیں اور اس کے بعد اپنی سم اور پیکجز کو کنٹرول بھی کر سکتے ہیں۔
اختتامی
جملے: Onic
اونک
(Onic) چونکہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ پی ٹی ایم ایل (PTML) کی ڈیجیٹل پروڈکٹ ہے اس لئے اونک ابھی تک یوفون کا نیٹ ورک استعمال کر رہا
ہے اور شاید آئندہ بھی یوفون ہی کا نیٹ ورک استعمال کرے گا۔ اس لئے اس نیٹ ورک کی
کوالٹی کے بارے میں زیادہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اکثر صارفین یوفون نیٹ ورک کی
کوالٹی کے بارے میں بخوبی جانتے ہیں۔
0 تبصرے