ڈیرہ
غازیخان ( نمائندہ اردو ورلڈ ) کوٹ چھٹہ کے نواحی علاقے چوک سلیم آباد عالی والا
میں دو گروپوں میں لڑائی اور فائرنگ ، ایک شخص موقع پر جاں بحق ، 3 افراد شدید
زخمی۔
تفصیلات
کے مطابق کوٹ چھٹہ کے نواحی علاقے چوک سلیم آباد عالی والا میں ذاتی دشمنی پر دو
گروپوں میں لڑائی ہوئی ہے ۔ لڑائی کے دوران فائرنگ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک
شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 3 دیگر افراد شدید زخمی ہیں۔
چوک
سلیم آباد عالی والا میں لغاری اور کھوسہ برادری کے لوگوں میں جھگڑا ہوا جس پر
کھوسہ برادری کے لوگوں نے فائرنگ کر کے لغاری برادری کے اللہ بچایا لغاری اور اسے بیٹے عمران لغاری پر
فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران لغاری موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔ جبکہ اس کا
والد اللہ بچایا لغاری شدید زخمی ہے۔
بعدازاں
لغاری برادری کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے جاں بحق نوجوان کی نعش عالی والا کے
مقام پر انڈس ہائی وے پر رکھ کر بین
الصوبائی شاہراہ کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ انڈس ہائی وے کے دونوں
اطرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
لیہ
تونسہ پل منصوبے کی تکمیل میں اہم پیش رفت
کی حقیقت
پنجاب پولیس میں نوکریاں – آئیں پولیس کے سویلین عملے کا حصہ بنیں
0 تبصرے