ڈیرہ غازیخان تھانہ گدائی پولیس کی دبنگ کارووائی، دو درجن سے زائد ملزمان گرفتار

ڈیرہ غازیخان تھانہ گدائی پولیس کی دبنگ کارووائی، دو درجن سے زائد ملزمان گرفتار


ڈیرہ غازیخان  ( نمائندہ اردو ورلڈ ) ایس ایچ او تھانہ گدائی نصراللہ ملکانی کی دبنگ کا رووائی، شیشہ کلبوں پر چھاپے،  دو درجن سے زائد  ملزمان گرفتار کر لئے، مقدمات درج ، مزید تفتیش جاری

 

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان  احمد محی الدین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گدائی ڈیرہ غازیخان نصر اللہ ملکانی  نے دبنگ کارووائی کرتے ہوئے شیشہ کلبوں پر چھاپے مارے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث  دو درجن سے زائد ملزمان گرفتار کر لئے۔  شیشہ\حقہ کے مختلف فلیور میں نشہ پینے والوں اور اس مکرہ دھندہ میں ملوث اشخاص اور ان کے اڈوں کی سربراہی کرنے والوں کے خلاف تھانہ گدائی ڈیرہ غازیخان پولیس نے کارووائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

ضلع  پولیس ڈیرہ غازیخان نے جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں پر قابو پانے کیلئے ان  میں ملوث افراد کے خلاف بھی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔  اس سلسلہ میں گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ  گدائی نصراللہ ملکانی   معہ ٹیم نے کارووائی کرتے ہوئے  میزاب کیفے اور ہائیڈ آؤٹ کیفے پر شیشہ پینے والے یاسر، خضر ، مبشر،  اللہ دتہ، مرسلین، محور،  جہانگیر،  ساغر، سانول،  فرحان،  اسجد،  شاہ زمان،  طلحہ، حمزہ،  ارسلان،  شاہ زیب،  راشد،  وجاہت،  ذوالقرنین،  رضا عباس،  چمن، عثمان،  شاہ زیب اقبال،  اعزاز،  سجاول،  نعمان،  وقاص وغیرہ کو موقع پر گرفتار کر لیا اور وہاں پر موجود مختلف فلیور میں شیشہ/ تمباکو اور حقے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

 

ایس ایچ او تھانہ گدائی  نصر اللہ ملکانی نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر جو شیشے جیسی لعنت میں نوجوان نسل کر مبتلا کر کے ان کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بھر پور کارووائی عمل میں لائی جائے گی۔ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

ڈیرہ غازیخان گدائی پولیس کا  جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ ، داد عیش دیتے مردو خواتین گرفتار

یہ یونہی  الزام دینا تم نے  کس سے سیکھا ہے؟ ۔  شاعر –  فاروق شہزاد ملکانی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے