امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکہ
ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گاڑی کے قریب خود
کش بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 افراد زخمی ہوئے
ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسف زئی نے میڈیا کے
نمائندوں اور اردو ورلڈ سے گفتگو کرتے
ہوئے بتایا کہ یہ خود کش دھماکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گاڑی کے قریب ہوا
۔ سراج الحق ژوب میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔ سراج الحق صبح کوئٹہ
پہنچے تھے جہاں سے ایک بڑے قافلے کے ساتھ ژوب میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے
پہنچے تھے۔ جیسے ہی وہ ژوب میں داخل ہوئے ایک نامعلوم خودکش حملہ آور ان کی گاڑی
کے قریب پہنچنے کوشش میں پھٹ گیا اور ایک دھماکہ ہوا ۔ ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ حملہ آور مارا گیا ہے لیکن خوش قسمتی سے خودکش جیکٹ مکمل طور پر پھٹ نہ سکی جس کے باعث زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی اس حملے میں بالکل محفوظ
رہے ۔ کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول
ہوئی ہیں تاہم ابھی تک کسی کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
0 تبصرے